ًپاکستان ہاکی فیڈریشن عماد بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا، ابو بکر ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے نئے کپتان مقرر
ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2026ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر محی الدین احمد وانی نے پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کی سفارش پر قومی ہاکی ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کر دیا۔ پی ایچ ا

ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2026ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر محی الدین احمد وانی نے پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کی سفارش پر قومی ہاکی ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کر دیا۔ پی ایچ ایف کے مطابق بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی، قائدانہ صلاحیتوں اور ٹیم کے لیے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں ابو بکر کو پاکستان قومی ہاکی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ وہ آئندہ بین الاقوامی مقابلوں میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ابو بکر احمد بٹ کی جگہ کپتانی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ احمد بٹ گزشتہ 14 برسوں سے قومی ہاکی کی بھرپور خدمت کرتے رہے ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ احمد بٹ بدستور قومی اسکواڈ کا حصہ رہیں گے اور سینئر کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم کی رہنمائی جاری رکھیں گے۔ پی ایچ ایف نے امید ظاہر کی ہے کہ ابو بکر کی قیادت، سینئر کھلاڑیوں کے تجربے اور نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کے امتزاج سے قومی ٹیم مزید مضبوط، منظم اور مسابقتی یونٹ بن کر ابھرے گی فیڈریشن نے ابو بکر کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ قومی ٹیم محنت، نظم و ضبط اور اتحاد کے ذریعے آنے والے بین الاقوامی ایونٹس میں بہتر نتائج دے گی۔



