بائولر اعزاز الرحمٰن آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے لئے پر عزم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2026ء) بائولر اعزاز الرحمٰن آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے لئے پر عزم ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز بائولر اع

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2026ء) بائولر اعزاز الرحمٰن آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے لئے پر عزم ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز بائولر اعزاز الرحمن نے پری آزادی کپ کے چیمپئن بننے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے آج کل بھرپور تیاری کرنے میں مصروف ہوں تاکہ آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر سکوں۔آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 8 سے 14 اگست تک لیزر سٹی بائولنگ کلب اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔



