لاہور میں مینز اور ویمنز ریفری کوچنگ کورس 17 اگست کوہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2026ء) لاہور میں مینز اور ویمنز ریفری کوچنگ کورس 17 اگست کو کنگسٹن کالج جلو موڑ میں منعقد ہوگا، جس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے پنجاب کینوئنگ ایسوسی ایشن کے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2026ء) لاہور میں مینز اور ویمنز ریفری کوچنگ کورس 17 اگست کو کنگسٹن کالج جلو موڑ میں منعقد ہوگا، جس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے پنجاب کینوئنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں ظہیر الدین بابر کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد منیر، عاطف باجوہ، سابق انٹرنیشنل ویٹ لفٹر عقیل جاوید بٹ سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کنگسٹن کالج کے تعاون سے منعقد ہونے والے ریفری کوچنگ کورس کے انتظامات، شرکا کی سہولیات اور پروگرام کے مختلف انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب کینوئنگ ایسوسی ایشن کے صدر شاہد انور نے بتایا کہ ریفری کوچنگ کورس میں مہمانان خصوصی کے طور پر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ادریس حیدر خواجہ، کنگسٹن کالج کی پرنسپل میڈم نائلہ فرخ اور پاکستان نیوی کے ڈائریکٹر سپورٹس کیپٹن محمد کامران شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریفری کوچنگ کورس کے انعقاد کا مقصد کینوئنگ کے کھیل میں ریفریز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ، جدید قوانین سے آگاہی فراہم کرنا اور پنجاب میں اس کھیل کے فروغ کے لیے تربیت یافتہ آفیشلز کی تیاری ہے۔



