میری وفاداری کسی عہدے سے نہیں، پاکستان سے ہے،عماد بٹ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2026ء) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عماد بٹ نے کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد واضح کیا ہے کہ کپتانی ایک ذمہ داری اور فخر تھی، مگر پاکستان کیلئے کھیلنے پر اس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2026ء) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عماد بٹ نے کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد واضح کیا ہے کہ کپتانی ایک ذمہ داری اور فخر تھی، مگر پاکستان کیلئے کھیلنے پر اس سے بھی زیادہ فخر ہے،میری وفاداری کسی عہدے سے نہیں، پاکستان سے ہے ۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں سابق کپتان قومی مینز ہاکی ٹیم عماد بٹ نے کہا کہ مجھے ٹیم کی کپتانی سے ہٹایا گیا،کپتانی سے ہٹائے جانے کے باوجود پاکستان کیلئے میرا جذبہ اور پیار ختم نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ کپتانی ایک ذمہ داری اور فخر تھی مگر پاکستان کے لیے کھیلنے پر اس سے بھی زیادہ فخر ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے لیے ہمیشہ ولولے، محنت اور فخر کے ساتھ کھیلا ہوں۔ عماد بٹ نے کہا کہ پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈکپ میں کوالیفائی کیا ہے،مجھے فخر ہے کہ ورلڈکپ کوالیفائی کرنے میں میرا بھی کردار رہا۔ انہوںنے کہاکہ میری وفاداری کسی عہدے سے نہیں، پاکستان سے ہے۔ کپتانی تبدیل ہوئی مگر کھیل کے لیے میرا جذبہ ختم نہیں ہوسکتا۔سابق کپتان نے کہا کہ پہلے کی طرح بھرپور جذبے سے پاکستان کے لیے کھیلتا رہوں گا۔ ہاکی نے عزت، پہچان اور پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز دیا ہے۔



