ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2026ء) دوسرا آل پاکستان حاجی محمد (وثیقہ) میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ 6 ستمبر سے شاہین فٹ بال اکیڈمی گرائونڈ، سٹی پارک، ڈیرہ غازی خان میں شروع ہو گا۔اور بلوچستان کی نامور ٹیم چمن فٹ بال کلب ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری محمد سجاد سجو نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں چاروں صوبوں سمیت ملک بھر مختلف ڈیپارٹمنٹ کی نامور ٹیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں ناک آؤٹ سسٹم پر حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر اول آنے والی ٹیم کو دو لاکھ روپے بمعہ ونر ٹرافی اور رنراپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے بمعہ رنر اپ ٹرافی کے علاوہ دیگر انعامات سے نوازا جائے گا۔