دوسری اننگز میں مسلسل ناکامیاں، قومی ٹیسٹ ٹیم کی بیٹنگ کی سنگین خامیاں بے نقاب
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 جولائی 2026ء ) ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست نے ایک بار پھر دوسری اننگز میں بیٹنگ کی سنگین خامیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ پہلی اننگز میں 63 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 جولائی 2026ء ) ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست نے ایک بار پھر دوسری اننگز میں بیٹنگ کی سنگین خامیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ پہلی اننگز میں 63 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے والے امام الحق دوسری اننگز میں صرف چند گیندیں ہی کھیل سکے اور کیمار روچ کی شارٹ آف لینتھ گیند پر غیر ضروری شاٹ کھیلتے ہوئے وکٹ گنوا بیٹھے۔ ان کی وکٹ نے اس سوال کو دوبارہ زندہ کر دیا کہ پاکستانی بیٹرز دباؤ میں اپنی حکمت عملی برقرار رکھنے میں کیوں ناکام رہتے ہیں۔ اعداد و شمار بھی اس مسئلے کی تصدیق کرتے ہیں۔ گزشتہ دو برسوں میں امام الحق کی پہلی اننگز میں اوسط 54.50 رہی لیکن دوسری اننگز میں یہ صرف 3.50 تک گر گئی۔ اسی طرح محمد رضوان اور سعود شکیل کی اوسط میں بھی دوسری اننگز کے دوران نمایاں کمی دیکھی گئی جو پوری بیٹنگ لائن کی ذہنی اور تکنیکی مشکلات کی عکاسی کرتی ہے۔



