نبوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2026ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن بنوں کے زیر اہتمام ذیاد اکرم خان درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ 16 اگست سے بنوں سپورٹس کمپلیکس، بنوں میں شروع ہوگا۔ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن ( ٹیکنیکل کمیٹی) کے اسرار بنگش نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی دی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ زاہد اکرم خان درانی نے ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی منظوری دے دی ہے۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چاروں صوبوں سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹ کی 50 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم پر پی ایف ایف قوانین کے مطابق کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلہ میں ڈسٹرکٹ بنوں سے منسلک 32 ٹیمیں ناک آؤٹ سسٹم پر حصہ لیں گی۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے میں ملک بھر کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیمیں 7 اگست تک اپنی اپنی ٹیموں کی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 12 اگست کو کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔