فیصل آباد انڈر19 فٹ بال چیمپئن شپ کی کوارٹر لائن اپ مکمل، کوارٹر فائنل مقابلے (کل) سے شروع ہونگے
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2026ء) فیصل آباد جھنگ روڈ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری فیصل آباد انڈر?19 فٹ بال چیمپئن شپ کی کوارٹر لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ کوارٹر فائنل مقابلی( ا

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2026ء) فیصل آباد جھنگ روڈ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری فیصل آباد انڈر?19 فٹ بال چیمپئن شپ کی کوارٹر لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ کوارٹر فائنل مقابلی( آج ) جمعہ 31 جولائی سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹھیکری والا فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق رکن اور ٹورنامنٹ چیف آرگنائزر رانا محمد اشرف خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے جن میں علی شیر کلب، مزارعہ کلب، العثمان کلب ٹائیگر کلب، الفاروق ڈوگر کلب، بلوچ کلب اوڑی، خالد بن ولید اکیڈمی ٹھیکری والا، العمر کلب چبہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پہلے کوارٹر فائنل میچ میں 31 جولائی کو علی شیر کلب کا مقابلہ مزارعہ کلب سے ہوگا، دوسرا کوارٹر فائنل یکم اگست کو العثمان کلب اور ٹائیگر کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں 2 اگست کو الفاروق ڈوگر کلب اور بلوچ کلب اوڑی کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا۔ چوتھے کوارٹر فائنل مقابلے میں 3 اگست کو خالد بن ولید اکیڈمی ٹھیکری والا اور العمر کلب چبہ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر رانا مبشر بشیر المعروف کالا نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 50 سے زائد دیہاتوں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور سیمی فائنل مقابلوں کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا



