لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2026ء) ملتان میں انڈر19 سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ بھرپور انداز میں جاری ہے،جہاں نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے مختلف شعبوں میں خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔ہیڈ کوچ شاہد انور کی نگرانی میں بیٹرز کی بیٹنگ سکلز بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کیساتھ انفرادی سیشنز کئے اور ان کی تکنیک، شاٹ سلیکشن اور بیٹنگ کے مختلف پہلوئوں پر تفصیلی کام کیا۔ دوسری جانب فیلڈنگ کوچ ہمایوں فرحت نے کھلاڑیوں کو جدید فیلڈنگ تکنیک،کیچنگ، تھروئنگ اور گرائونڈ فیلڈنگ سے متعلق مفصل لیکچر دیا اور عملی مشقیں بھی کروائیں۔کیمپ کے دوران بیٹنگ، فیلڈنگ اور مجموعی کرکٹ سکلز کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جا رہی ہے تاکہ نوجوان کھلاڑی مستقبل کے چیلنجز کے لیے بھرپور انداز میں تیار ہو سکیں۔