لوزان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2026ء) بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن نے عالمی شہرت یافتہ سپورٹس لائٹنگ کمپنی مسکو لائٹنگ کو باضابطہ طور پر ایف آئی ایچ پریفرڈ لائٹنگ سپلائر کا درجہ دے دیا ہے۔ ایف آئی ایچ کے مطابق پریفرڈ سپلائر پروگرام ان اداروں کو تسلیم کرتا ہے جو جدت، معیار اور بہترین خدمات کے ذریعے دنیا بھر میں ہاکی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ مسکو لائٹنگ کی جدید ٹیکنالوجی کھلاڑیوں کی بہتر کارکردگی، امپائرز کے لیے واضح منظر اور شائقین و براڈکاسٹ ناظرین کے لیے بہترین دیکھنے کا تجربہ فراہم کرتی ہے۔ایف آئی ایچ کے ڈائریکٹر جنرل مائیک جوائس نے کہا کہ مسکو لائٹنگ کی مہارت اور اعلی معیار کے لیے وابستگی اسے پریفرڈ سپلائر پروگرام میں ایک اہم اضافہ بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ہاکی میں معیاری لائٹنگ بنیادی اہمیت رکھتی ہے اور کمپنی کے جدید حل فیڈریشن کے مستقبل کے وژن سے مکمل ہم آہنگ ہیں۔ اس موقع پر مسکو لائٹنگ کے جنرل منیجر ڈیرک فیلڈ نےکہا کہ ایف آئی ایچ پریفرڈ لائٹنگ سپلائر کا درجہ حاصل کرنا کمپنی کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ یہ اعزاز کمپنی کی اعلی معیار، جدید، ماحول دوست اور عالمی معیار کے مطابق سپورٹس لائٹنگ سسٹمز فراہم کرنے کی صلاحیت کا اعتراف ہے، جو بین الاقوامی ہاکی کے تقاضوں پر پورا اترتے ہیں۔