نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹل نیٹ بال چیمپیئن شپ (کل) یکم اگست سے شروع ہو گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2026ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹل نیٹ بال چیمپیئن شپ (کل) ہفتہ، یکم اگست سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر، کراچی میں شروع ہو گی۔ پاکستان

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2026ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹل نیٹ بال چیمپیئن شپ (کل) ہفتہ، یکم اگست سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر، کراچی میں شروع ہو گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر ثمین ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں چار مرد اور خواتین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان پولیس اور ایلیٹ اکیڈمی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کے دراز کا اعلان کر دیا گیا ہے اور چیمپئن شپ 2 اگست تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔



