نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹل نیٹ بال چیمپیئن شپ کے دراز کا اعلان کردیا گیا
چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2026ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹل نیٹ بال چیمپیئن شپ کے دراز کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں چیمپئن شپ میں چار ٹیمیں حصہ لے

چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2026ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹل نیٹ بال چیمپیئن شپ کے دراز کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں چیمپئن شپ میں چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان پولیس اور پی این ایف ایلیٹ اکیڈمی کی ٹیمیں شامل ہیں، یکم اگست کو چار میچ کھیلے جائیں گے پہلے میچ میں پاکستان آرمی کا مقابلہ پاکستان نیوی سے ہوگا،دوسرا میچ پاکستان پولیس اور پی این ایف ایلیٹ اکیڈمی کی ٹیمیں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تیسرے میچ میں پاکستان آرمی اور این ایف ایلیٹ اکیڈمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور چوتھے میں پاکستان نیوی اور پاکستان پولیس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگے۔ 2 اگست کو بھی چار میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں پاکستان آرمی اور پاکستان پولیس کی ٹیموں کا ٹکڑائو ہوگا۔ دوسرے میچ میں پاکستان نیوی اور این ایف ایلیٹ اکیڈمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ اس کے علاوہ پوزیشن میچز کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔



