جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم کی پاکستان آمد ، پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان چار ٹیسٹ میچز اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2026ء) جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے، ٹیم 27 جولائی سے 8 اگست تک پاکستان کا دورہ کرے گی ، دورے کے دوران پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان چا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2026ء) جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے، ٹیم 27 جولائی سے 8 اگست تک پاکستان کا دورہ کرے گی ، دورے کے دوران پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان چار ٹیسٹ میچز اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ منگل کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات کے فروغ اور ہاکی کے میدان میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے مہمان ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم کا دورہ ملک میں کھیلوں کے فروغ سے متعلق وزیراعظم پاکستان کے وژن کی عکاسی کرتا ہے اور جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم کے دورے سے پاکستان میں بین الاقوامی ہاکی کی سرگرمیوں کی بحالی کو نئی تقویت ملے گی۔ وفاقی سیکرٹری محی الدین احمد وانی نے کہا کہ جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم کا یہ دورہ دونوں ممالک کے کے درمیان سپورٹس سفارت کاری اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین میچز کے لئے اسلام آباد کے نصیر بندہ سٹیڈیم میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔



