سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز میں 2500 سے زائد لڑکوں ، لڑکیوں کو تربیت دی جا رہی ہے،محمد طارق قریشی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2026ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز میں6سے 19سال بچوں کو مختلف کھیلوں کی مفت اور معیاری تربیت فراہم کی جا رہی ہے، نشتر پارک سپورٹس کم

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2026ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز میں6سے 19سال بچوں کو مختلف کھیلوں کی مفت اور معیاری تربیت فراہم کی جا رہی ہے، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سی ایم پنجاب کراٹے اکیڈیمی میں 35 سے زائد گرلز اینڈ بوائز نے تربیتی سیشنز میں شرکت کی اور کوچز نے کراٹے کی جدید تکنیکس سکھائیں،کراٹے اکیڈیمی کے کوچ محمد عامر نے کھلاڑیوں کو کراٹے کے بنیادی اور جدید داؤ پیچ، پنچ مارنے اور دفاعی تکنیکس سے آگاہ کیا۔ تربیتی سیشن کے دوران بچوں کے درمیان دوستانہ میچز بھی کروائے گئے تاکہ وہ عملی طور پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں،اسی طرح سی ایم پنجاب بیڈمنٹن اکیڈیمی میں کوچ محمد ساجد نے تین مختلف سیشنز میں 120 سے زائد گرلز اینڈ بوائز کو تربیت فراہم کی ہے، کوچ نے بچوں کو فٹنس ایکسرسائز کروائیں اور بیڈمنٹن کی بنیادی اور پیشہ ورانہ مہارتوں سے روشناس کرایا۔ تربیتی پروگرام کے اختتام پر بچوں کے درمیان دوستانہ میچز کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا کہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں25سپورٹس اکیڈیمز میں 2500 سے زائد گرلز اینڈ بوائز کو تربیت دی جا رہی ہے، سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمزمیں بچوں کوسارا سال مفت اور معیاری تربیت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ پنجاب میں نئے ٹیلنٹ سامنے لایا جاسکے۔سپورٹس بورڈ پنجاب کھلاڑیوں کو سپورٹس کی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور انہیں بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہا ہے۔



