آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے لئے 17 رکنی سکواڈ کی اجازت دی جائے، اینڈریو میک ڈونلڈ کا آئی سی سی سے مطالبہ
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2026ء) آسٹریلیا کی مینز کرکٹ ٹیم کے فاتح ہیڈ کوچ اینڈریو میک ڈونلڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے مطالبہ کیا ہے کہ 2027 کے مینز ون ڈے ورلڈ کپ کے لئےسکواڈ

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2026ء) آسٹریلیا کی مینز کرکٹ ٹیم کے فاتح ہیڈ کوچ اینڈریو میک ڈونلڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے مطالبہ کیا ہے کہ 2027 کے مینز ون ڈے ورلڈ کپ کے لئےسکواڈ کی حد 15 سے بڑھا کر 17 کھلاڑیوں تک کی جائے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے رواں ماہ جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں ہونے والے 2027 کے آئی سی سی مینز و ن ڈے ورلڈ کپ کا نیا فارمیٹ متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت ٹورنامنٹ میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی اور فاصلے و میچز کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ نئے فارمیٹ کے تحت فاتح ٹیم کو چیمپئن بننے کے لئے کم از کم 13 اور زیادہ سے زیادہ 15 میچز کھیلنا ہوں گے۔ایک آسٹریلوی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے اینڈریو میک ڈونلڈ کا کہنا تھا کہ میچز کی تعداد اور کھلاڑیوں کی انجریز کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے سکواڈ کا سائز بڑا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے 2023 کے ورلڈ کپ کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ٹریوس ہیڈ کی انجری کے باعث آسٹریلیا کو ابتدائی 5 میچز صرف 14 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑے تھے۔ آسٹریلین کوچ نے مزید کہا کہ کرکٹ کا ورلڈ کپ ایک بڑا ایونٹ ہے اور فٹبال ورلڈ کپ کی طرح، جہاں 26 کھلاڑیوں کا سکواڈ ہوتا ہے، کرکٹ میں بھی ٹیموں کو 17 کھلاڑیوں کے انتخاب کی اجازت ملنی چاہیے تاکہ بہترین کھلاڑی ایونٹ کا حصہ بن سکیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نئے فارمیٹ میں ایسوسی ایٹ ممالک کے لئے کم مواقع فراہم کرنے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔



