وسیم اکرم اور شنیرا کا پالتو کتا لاپتہ، تلاش پر 2لاکھ 50 ہزار روپے انعام مقرر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2026ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رانڈر وسیم اکرم کا پالتو کتا مبینہ طور پر کراچی سے لاپتہ ہوگیا ۔وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کے آفیش

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2026ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رانڈر وسیم اکرم کا پالتو کتا مبینہ طور پر کراچی سے لاپتہ ہوگیا ۔وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کی گئی سٹوری کے مطابق ڈیوک نامی بلیک جرمن شیپرڈ (لانگ کوٹ )کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 8سے گم ہو گیا ہے۔ سٹوری میں بتایا گیا ہے کہ 5مہینے کا سیاہ رنگ کے اس کتے کو آخری مرتبہ ڈی ایچ اے فیز 8 میں دیکھا گیا تھا۔کتے کی بازیابی یا اس کے بارے میں قابلِ اعتماد اطلاع فراہم کرنے والے شخص کے لیے 2لاکھ 50 ہزار روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔مالکان نے ڈی ایچ اے فیز 8کے رہائشیوں، سکیورٹی گارڈز اور مقامی افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے پارکس، باغات، گلیوں، چھتوں اور گیراجز میں کتے کی تلاش میں تعاون کریں۔



