گھوٹکی ،ضلعی انتظامیہ اور ضلع کونسل کے درمیان دوستانہ نمائشی کرکٹ میچ ضلعی انتظامیہ جیت لیا ،ایس ایس پی انور کھیتران مین آف دی میچ
گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2026ء) ضلعی انتظامیہ گھوٹکی اور ضلع کونسل گھوٹکی کے درمیان دوستانہ نمائشی کرکٹ میچ کھیلا گیا، ضلعی انتظامیہ نے شاندار کامیابی حاصل کرلی ،ایس ایس پی انور کھیتران

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2026ء) ضلعی انتظامیہ گھوٹکی اور ضلع کونسل گھوٹکی کے درمیان دوستانہ نمائشی کرکٹ میچ کھیلا گیا، ضلعی انتظامیہ نے شاندار کامیابی حاصل کرلی ،ایس ایس پی انور کھیتران مین آف دی میچ قرار پائے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ گھوٹکی اور ضلع کونسل گھوٹکی کے درمیان ایک دوستانہ نمائشی کرکٹ میچ نجی کھاد فیکٹری ایف ایف سی میرپور ماتھیلو کے گرائونڈ میں منعقد ہواجس کا مقصد سرکاری اداروں کے مابین ہم آہنگی اور کھیلوں کو فروغ دینا، صحت مند سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کی قیادت ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد اور ایس ایس پی محمد انور کھیتران نے کی جبکہ ضلع کونسل کی ٹیم کی قیادت چیئرمین ضلع کونسل بنگل خان مہر اور وائس چیئرمین میر بابر خان لنڈ نے کی۔ میچ میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 12 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنا کر ضلع کونسل کی ٹیم کو جیت کے لیے 203 رنز کا ہدف دیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی محمد انور کھیتران نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 99 اسکور کیا جس نے میچ کا رخ اپنی ٹیم کے حق میں موڑ دیا۔ ہدف کے تعاقب میں ضلع کونسل کی جانب سے چیئرمین بنگل خان مہر اور وائس چیئرمین میر بابر خان لنڈ نے اننگز کا آغاز کیا اور بہترین اوپننگ شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ چیئرمین بنگل خان مہر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، تاہم مقررہ اوورز کے اختتام تک ضلع کونسل کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی جس کے نتیجے میں ضلعی انتظامیہ گھوٹکی نے میچ اپنے نام کر لیا۔ میچ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد کو وننگ ٹرافی پیش کی گئی، جبکہ شاندار اسکور کرنے پر ایس ایس پی محمد انور کھیتران کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ بہترین نصف سنچری بنانے پر چیئرمین ضلع کونسل بنگل خان مہر کو تعریفی شیلڈ سے نوازا گیا



