آئی سی سی کی نئی رینکنگ، بھارت کے شبمن گل ایک بار پھر پہلے نمبر پرآگئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2026ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی )نے نئی رینکنگ جاری کردی،ون ڈے بیٹرز میں بھارت کے شبمن گل ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگئے۔آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2026ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی )نے نئی رینکنگ جاری کردی،ون ڈے بیٹرز میں بھارت کے شبمن گل ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگئے۔آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹرز میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کی دوسری پوزیشن ، بابراعظم کی چھٹی جبکہ سلمان علی آغا 16ویں اور فخر زمان 37ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ون ڈے ولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشدخان پہلی اورپاکستان کے ابرار احمد دوسری پوزیشن پر برقرار ہیں،شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پرچلے گئے جبکہ حارث رئوف ایک درجہ ترقی کے بعد 19ویں پوزیشن پر آگئے ۔ٹی ٹونٹی بیٹرزکی رینکنگ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ایک درجہ ترقی کرکے دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ،بھارت کے 15 سالہ بیٹرسوریا ونشی نے رینکنگ میں 230درجے کی بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے 48 ویں پوزیشن حاصل کرلی ۔ٹی ٹونٹی بولرزکی رینکنگ میں بھی راشد خان پہلی اور ابرار احمد دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔



