Sports
کامن ویلتھ گیمز: فاطمہ زہرہ نے ویمن باکسنگ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو پہلی اچھی خبر مل گئی۔ قومی خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے ویمن باکسنگ کے کوارٹر فائنل میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا اور پاکستان کیلئے ایونٹ کا پہلا تمغہ یقینی بنا دیا۔
مصنف فیضان لاکھانی58K بار پڑھا

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو پہلی اچھی خبر مل گئی۔ قومی خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے ویمن باکسنگ کے کوارٹر فائنل میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا اور پاکستان کیلئے ایونٹ کا پہلا تمغہ یقینی بنا دیا۔
پاکستان کی خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے کامن ویلتھ گیمز کی ویمنز 60 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کی جارڈن ولسن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔



