Sports
پہلا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی بولنگ کے سامنے پاکستانی بیٹرز بےبس، شکست یقینی نظر آنے لگی
ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی شکست یقینی نظر آنے لگی ہے۔ 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے 9 کھلاڑی 71 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
مصنف Abdullah92K بار پڑھا

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی شکست یقینی نظر آنے لگی ہے۔ 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے 9 کھلاڑی 71 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
تاروبا کے برائن لارا اکیڈمی میں کھیلا جانے والا پہلا میچ بیٹرز کےلیے ڈراؤنا خواب بن گیا، جہاں اب تک 39 وکٹیں فاسٹ بولرز کے حصے میں آچکی ہیں۔
ویسٹ انڈیز نے چوتھے دن کھیل کا آغاز 126 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ کیا، جہاں ویسٹ انڈین بیٹرز ٹوٹل 181 رنز تک پہنچا کر آل آؤٹ ہوگئے۔



