Sports
ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوسی ہوئی، کوشش ہے اسے پازیٹو لیں، فاطمہ ثنا
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوسی ہوئی ہے، سیریز میں ہمارا آغاز اچھا تھا لیکن اس کے بعد جس طرح کی پرفارمنس ہوئی ہے اس سے مایوسی تو ہوئی ہے کوشش یہی ہے کہ اس سے جتنا پازیٹو
مصنف Shaukat Pirzada41K بار پڑھا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوسی ہوئی ہے، سیریز میں ہمارا آغاز اچھا تھا لیکن اس کے بعد جس طرح کی پرفارمنس ہوئی ہے اس سے مایوسی تو ہوئی ہے کوشش یہی ہے کہ اس سے جتنا پازیٹو لے سکیں لیں تاکہ آئندہ فائدہ ہو۔
انھوں نے کہا کہ بیٹنگ ٹریک تھا لیکن اس طرح ہم نے بیٹنگ نہیں کی جس طرح اس پچ پر بیٹنگ کرنی چاہیے تھی اگر سینئرز کے بعد جونیئرز کے پاس موقع آئے تو انہیں اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے، مڈل آرڈر میں جونیئر جتنا اچھا کھیلیں گے اتنا فائدہ ہے۔



