Sports
وسیم اکرم اور وقار یونس بہترین فاسٹ بولنگ جوڑی ہیں: گلین میک گرا
آسٹریلیا کے سابق عظیم فاسٹ بولر گلین میک گرا نے پاکستان کے وسیم اکرم اور وقار یونس کو اپنے کیریئر میں سامنے آنے والی بہترین فاسٹ بولنگ جوڑی قرار دے دیا۔
مصنف Rubab Shakeel64K بار پڑھا

آسٹریلیا کے سابق عظیم فاسٹ بولر گلین میک گرا نے پاکستان کے وسیم اکرم اور وقار یونس کو اپنے کیریئر میں سامنے آنے والی بہترین فاسٹ بولنگ جوڑی قرار دے دیا۔
گلین میک گرا اور سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر ڈیمین فلیمنگ نے حال ہی میں تاریخ کی 5 بہترین فاسٹ بولنگ جوڑیوں کی درجہ بندی کی، جن میں دونوں نے متفقہ طور پر وسیم اکرم اور وقار یونس کو پہلی پوزیشن پر رکھا۔
میک گرا نے اپنی فہرست شروع کرنے سے قبل چند اعزازی تذکرے بھی کیے، جن میں اپنی اور جیسن گلیسپی کی نئی گیند سے شاندار شراکت داری، بھارت کے روی چندرن ایشون اور رویندر جڈیجا جبکہ سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن اور چمندا واس کی جوڑیاں شامل تھیں۔



