اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2026ء) گلگت بلتستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق عاطف لون گلگت بلتستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے ،واجد احمد خان بلا مقابلہ سیکرٹری اوراسامہ احمد بلا مقابلہ خزانچی منتخب ہوگئے ۔ پی سی بی الیکشن کمشنر منصور قادر نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا،گلگت بلتستان کرکٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے دائرہ اختیار میں شامل ہے