انڈر 17 سکلز ڈیویلپمنٹ کیمپ (پرسوں)سے فیصل آباد میں شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2026ء) انڈر 17 سکلز ڈیولپمنٹ کیمپ (پرسوں)جمعرات سے فیصل آباد میں شروع ہوگا،کیمپ کا انعقاد ہائی پرفارمنس سینٹر فیصل آباد میں کیا جائے گا،نیشنل انڈر 17 ٹور

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2026ء) انڈر 17 سکلز ڈیولپمنٹ کیمپ (پرسوں)جمعرات سے فیصل آباد میں شروع ہوگا،کیمپ کا انعقاد ہائی پرفارمنس سینٹر فیصل آباد میں کیا جائے گا،نیشنل انڈر 17 ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 48 کھلاڑی کیمپ میں شرکت کریں گے،منتخب کھلاڑیوں کو 24، 24 کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا،پہلے مرحلے میں 24 کھلاڑیوں پر مشتمل گروپ کو دو ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا،دونوں ٹیموں میں 12، 12 کھلاڑی شامل ہوں گے،پہلے مرحلے میں چار 50 اوورز کے میچز کھیلے جائیں گے،دوسرے گروپ کے کھلاڑی بھی اسی فارمیٹ کے تحت چار 50 اوورز میچز کھیلیں گے،دونوں مراحل مکمل ہونے کے بعد کارکردگی کی بنیاد پر 30 کھلاڑی منتخب کیے جائیں گے،منتخب 30 کھلاڑی دو ماہ کے ہائی پرفارمنس کیمپ میں شرکت کریں گے،دو ماہ کا کیمپ ہائی پرفارمنس سینٹر فیصل آباد میں منعقد ہوگا،پروگرام ہیڈ کوچ ہائی پرفارمنس سینٹر اعجاز احمد جونیئر کی نگرانی میں ہوگا،کیمپ میں کھلاڑیوں کی تکنیکی، حکمتِ عملی اور ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔



