لاہورمیں مریم نوازاسپورٹس سٹی کے منصوبے میں پیشرفت ، فزیبلٹی کی منظوری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2026ء) پنجاب حکومت نے صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے لاہور میں مریم نواز اسپورٹس سٹی کے قیام کے منصوبے کی فزیبل

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2026ء) پنجاب حکومت نے صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے لاہور میں مریم نواز اسپورٹس سٹی کے قیام کے منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی کی منظوری دے دی۔منصوبے کا مقصد عالمی معیار کی کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا اور بین الاقوامی معیار کا جدید اسپورٹس کمپلیکس قائم کرنا ہے۔ منصوبے کے تحت لاہور میں تقریباً 300 ایکڑ رقبے پر اربوں روپے کی لاگت سے ایک جدید، مربوط اور عالمی معیار کا سپورٹس سٹی تعمیر کیا جائے گا۔فزیبلٹی سٹڈی کے دوران منصوبے کی مجموعی لاگت، مالیاتی پائیداری، تکنیکی ضروریات، ماحولیاتی اثرات اور دیگر اہم پہلوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا تاکہ اس کی بنیاد پر منصوبے پر عملدرآمد سے متعلق مثر فیصلے کیے جا سکیں۔ اس مرحلے میں مجوزہ مقام کا تفصیلی سروے بھی کیا جائے گا، جس میں زمین کی دستیابی، رسائی، جغرافیائی صورتحال، ٹریفک پر ممکنہ اثرات، جیو ٹیکنیکل تحقیقات، یوٹیلیٹی سسٹمز، ماحولیاتی اور سماجی اثرات سمیت تمام تکنیکی معاملات کا جائزہ شامل ہوگا۔مجوزہ ماسٹر پلان کے مطابق اسپورٹس سٹی میں عالمی معیار کی مختلف کھیلوں کی سہولیات قائم کی جائیں گی جن میں ملٹی پرپز آٹ ڈور اسٹیڈیم، ملٹی اسپورٹس انڈور کمپلیکس، اولمپک معیار کا سوئمنگ ایرینا، ویلوڈروم، اسکواش ایرینا، لان ٹینس، پیڈل ٹینس اور فٹبال کورٹس شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ تیر اندازی کمپلیکس، ملٹی پرپز سپورٹس گرائونڈ، سپورٹس انسٹی ٹیوٹ، کھلاڑیوں کے ہاسٹل، انتظامی دفاتر، کمرشل ایریاز، ریسٹورنٹس، وسیع پارکنگ، جدید سڑکوں کا جال، لینڈ اسکیپنگ، یوٹیلیٹیز اور دیگر عوامی سہولیات بھی منصوبے کا حصہ ہوں گی۔



