نور الحسن کلب نے ایم ایچ عاطف اکیڈمی کو ہاکی دوستانہ میچ میں 2-4 گول سے ہرا دیا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2026ء) نور الحسن کلب نے ایم ایچ عاطف اکیڈمی کو ہاکی دوستانہ میچ میں 2-4 گول سے ہرا دیا۔ ایم ایچ عاطف ہاکی کلب کے زیر اہتمام ہاکی سٹیڈیم، فیصل آباد میں نور الح

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2026ء) نور الحسن کلب نے ایم ایچ عاطف اکیڈمی کو ہاکی دوستانہ میچ میں 2-4 گول سے ہرا دیا۔ ایم ایچ عاطف ہاکی کلب کے زیر اہتمام ہاکی سٹیڈیم، فیصل آباد میں نور الحسن ہاکی کلب کریانوالہ اور ایم ایچ عاطف ہاکی اکیڈمی کے درمیان ایک دوستانہ میچ کھیلا گیا جس میں نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور میچ میں نور الحسن کلب نے ایم ایچ عاطف اکیڈمی کو ہاکی دوستانہ میچ میں 2-4 گول سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے رضوان نے دو ،بلال اکرم اور عمران نے ایک، ایک گول جبکہ ایم ایچ عاطف ہاکی کلب کی طرف سے عمار اور رمیض نے ایک، ایک گول سکور کیا۔میچ امپائرز کے فرائض لقمان رشید اور رانا ارشاد نے انجام دیئے۔ محمد رضوان انٹرنیشنل، بلال اکرم انٹرنیشنل اور فرمان آرمی نے نور الحسن کلب کی طرف سے میچ میں شرکت کی۔ اس موقع پر محمد یامین بھٹی صدر ایم ایچ عاطف ہاکی کلب، سابق نیشنل پلیئر محمد اعجاز ، بابر گجر سیکرٹری پینتھر ہاکی کلب،محمد شہزاد سیکرٹری سلیم ناظم اولیمپئن ہاکی کلب،اصغر علی جعفری ( آرمی) لقمان رشید سیکرٹری نور الحسن ہاکی کلب بھی نے بھی میچ دیکھا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔



