سری لنکا ویمنز نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان ویمنز کو ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی
ہمبنٹوٹا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2026ء) سری لنکا ویمنز نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز دو ایک سے جیت لی۔ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے م

ہمبنٹوٹا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2026ء) سری لنکا ویمنز نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز دو ایک سے جیت لی۔ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی جہاں 10 کے اسکور پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئیں۔ صدف شمس 9 سدرا امین اور عائشہ ظفر صفر پر آئوٹ ہوئیں تاہم گل فیروزہ اور منیبہ علی نے 68 رنز کی پارٹنرشپ لگائی۔ گل فیروزہ نے 40 اور منیبہ علی نے 34 رنز بنائے۔ اس کے بعد کپتان فاطمہ ثنا ء نے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سی41رنز کی اننگز کھیلی لیکن پاکستان ٹیم 40 اوورز میں 187رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔سری لنکن کپتان چماری اتاپتو، چیتھانا اور کویشا دلہاری نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں سری لنکن ویمنز ٹیم نے 188 رن کا ہدف 38ویں اوور میں صرف 2 وکٹ پر حاصل کر لیا۔ ہرشیتھا 71 اور ہسنی پریرا 50 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہیں جبکہ چماری اتاپتو نے 52 رنز بنائے ۔سری لنکا نے تین میچز کی سیریز دو ایک سے جیت لی، اب دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز جمعے سے شروع ہوگی۔



