کرسٹیانو رونالڈو کی ہالی ووڈ میں انٹری، فٹ بال ڈرامہ سیریزسے پہلے سکرپٹڈ ٹی وی شو میں جلوہ گر ہونے کے لیے تیار
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2026ء) پرتگال کے قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان اور النصر کے سٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال کے میدان میں بے شمار کامیابیوں کے بعد اب ہالی وڈ کا رخ کر لیا ہے۔النصر

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2026ء) پرتگال کے قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان اور النصر کے سٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال کے میدان میں بے شمار کامیابیوں کے بعد اب ہالی وڈ کا رخ کر لیا ہے۔النصر کے کپتان اپنی پہلی سکرپٹڈ ٹی وی سیریز ’ڈے ونز‘ کے ذریعے انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں جہاں وہ صرف اداکار ہی نہیں بلکہ ایگزیکٹو پروڈیوسر کی ذمہ داری بھی نبھا رہے ہیں۔ 5 بار کے بیلن ڈی اور فاتح کرسٹیانو رونالڈو نہ صرف اس سیریز میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے بلکہ وہ اس ڈرامے کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی ہیں۔ اس سیریز کو ان کی اپنی کمپنی یو آر مارو سٹوڈیوز کے تحت تیار کیا جا رہا ہے، جو انہوں نے معروف برطانوی فلم ساز میتھیو وان کے ساتھ مل کر قائم کی ہے۔ اس ڈرامہ سیریز کی کاسٹ میں فرانس اور آرسنل کے سابق سٹار سٹرائیکر تھیری ہینری، معروف برطانوی اداکار ڈیمین لیوس، برطانوی ریپر ڈیو اور نئی اداکارہ کارلوٹا بنات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے کلب بارنیٹ کے سٹوڈیم میں اس شو کی شوٹنگ کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔فٹ بال کی سچی اور تلخ دنیا پر مبنی یہ ڈرامہ روایتی کہانیوں کے برعکس کھیل کی پس پردہ کھینچا تانی، بڑے معاشی معاہدوں اور ایجنٹس کی گلیمرس لیکن کٹھن زندگی کی عکاسی کرے گا۔ ڈرامے میں اداکار ڈیمین لیوس ایک فٹ بال ایجنٹ سٹینلی ڈالٹن کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔



