پی سی بی، گلگت بلتستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2026ء) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )نے گلگت بلتستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر منصور قادر نے انتخابا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2026ء) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )نے گلگت بلتستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر منصور قادر نے انتخابات کے نتائج کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نتائج کے مطابق عاطف لون گلگت بلتستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے ہیں،جبکہ واجد احمد خان بلا مقابلہ سیکرٹری اور اسامہ احمد بلا مقابلہ خزانچی منتخب قرار پائے ہیں۔گلگت بلتستان کرکٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے دائرہ اختیار میں شامل ہے،جہاں انتخابی عمل پی سی بی کے مقررہ طریقہ کار کے تحت مکمل کیا گیا۔



