شان مسعود اس دہائی میں سب سے زیادہ ففٹی پلس سکورز بنانیوالے پاکستانی ٹاپ آرڈر بلے باز بن گئے
ٹروبا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 جولائی 2026ء ) قومی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان شان مسعود اس دہائی میں کسی بھی پاکستانی ٹاپ آرڈر بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ ففٹی پلس سکورز بنانے والے پاکستانی بیٹر بن گئے۔ 36 سالہ ش

ٹروبا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 جولائی 2026ء ) قومی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان شان مسعود اس دہائی میں کسی بھی پاکستانی ٹاپ آرڈر بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ ففٹی پلس سکورز بنانے والے پاکستانی بیٹر بن گئے۔ 36 سالہ شان مسعود نے ویسٹ انڈیز کیخلاف جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 15ویں نصف سنچری مکمل کی ، یہ اس دہائی میں شان مسعود کا 13واں ففٹی پلس سکور ہے جو کسی بھی پاکستانی بیٹر کا ایک ریکارڈ ہے۔ شان مسعود اب تک 47 ٹیسٹ میچز میں 31.57 کی اوسط سے 2741 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 6 سنچریاں اور 15 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اس دہائی میں شان مسعود کے بعد زیادہ ففٹی پلس سکورز بنانے کا اعزاز عبداللہ شفیق کے پاس ہے جنہوں نے 11 مرتبہ یہ کارنامہ سرانجام دے رکھا ہے۔ امام الحق 9 اور اظہر علی 7 مرتبہ ففٹی پلس سکورز کے ساتھ اس فہرست میں بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔



