بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ملائکہ خلجی کا کوئٹہ پہنچنے پر شاندار استقبال
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2026ء) اسکردو میں واقع کھوسر گنگ چوٹی سر کرنے والی بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ملائکہ خلجی کاکوئٹہ ایئر پورٹ پر ان کے رشتے داروں اور عزیز و اقارب نے ان کا پر

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2026ء) اسکردو میں واقع کھوسر گنگ چوٹی سر کرنے والی بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ملائکہ خلجی کاکوئٹہ ایئر پورٹ پر ان کے رشتے داروں اور عزیز و اقارب نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ملائکہ خلجی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسکردو میں تقریبا 6 ہزار میٹر بلند کھوسر گنگ چوٹی سر کرنے کے دوران مجھے مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ملائکہ خلجی نے کہاکہ حکومت کو کوہ پیمائی کے شعبے کے فروغ کے لیے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائکنگ اور کلائمبنگ کے شوق کو پورا کرنے کے لیے متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔



