اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2026ء) ایشیاء اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر و ساؤتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئرمین میجر جنرل( ر)محمد اکرم ساہی، اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈئیر (ر)وجاہت حسین، سیکرٹری جنرل کرنل (ر)شاہجہان میر، ویمن ونگ کی صدر میڈم شاہدہ خانم اور سیکرٹری عابدہ تنویر نے پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والی اتھلیٹکس کی قومی چیمپئن اور نیشنل ریکارڈ ہولڈر کنول خان کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔