ہاکی فیڈریشن تنازع، سندھ ہائیکورٹ کی درخواست گزار کو واضح دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2026ء) سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے چیئرمین گ، صدر اور دیگر کے خلاف دائر درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کو آئندہ سماعت پر مکمل تیاری اور واضح دستاوی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2026ء) سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے چیئرمین گ، صدر اور دیگر کے خلاف دائر درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کو آئندہ سماعت پر مکمل تیاری اور واضح دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے چیئرمین گلفراز خان، صدر امتیاز علی شاہ اور دیگر کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آئین کے مطابق درخواست گزار ہی اصل ایسوسی ایشن ہے، جبکہ گلفراز خان اور دیگر نے مبینہ طور پر متوازی ایسوسی ایشن قائم کر رکھی ہے۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گلشنِ اقبال ہاکی گراؤنڈ کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، لہٰذا عدالت اس کا کمرشل استعمال روکنے اور متعلقہ اداروں سے اصل ریکارڈ طلب کرنے کا حکم دے۔ سماعت کے دوران جسٹس یوسف علی سعید نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ پیش کی گئی دستاویزات واضح نہیں ہیں۔ عدالت نے کہا، "خواجہ صاحب، آپ کی دستاویزات پڑھی نہیں جا رہیں، واضح دستاویزات لائیں اور مکمل تیاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں۔"بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کے وکیل خواجہ اظہار الحسن کو آئندہ سماعت پر تمام متعلقہ دستاویزات اور قانونی نکات کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کر دی۔



