لیونل میسی کی ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیوں کیساتھ الوداعی میچ کی تجویز بھی زیر غور
آئرس بیونس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2026ء) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ارجنٹینا کی اسپین کے ہاتھوں شکست کے بعد لیونل میسی کے بین الاقوامی مستقبل پر ایک بار پھر بحث شروع ہوگئی ہے۔میڈیا رپور

آئرس بیونس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2026ء) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ارجنٹینا کی اسپین کے ہاتھوں شکست کے بعد لیونل میسی کے بین الاقوامی مستقبل پر ایک بار پھر بحث شروع ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق39سالہ میسی نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 8 گول اور 4 اسسٹ کے ساتھ ایونٹ کے دوسرے کامیاب ترین اسکورر کا اعزاز حاصل کیا تاہم فائنل میں شکست کے بعد ان کی ممکنہ ریٹائرمنٹ کی خبریں زور پکڑ رہی ہیں۔ ارجنٹائن میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میسی آئندہ چند ماہ تک قومی ٹیم کے ساتھ رہ سکتے ہیں تاکہ نئی نسل کے کھلاڑیوں کو ذمہ داریوں کی منتقلی کا عمل آسان بنایا جا سکے لیکن وہ اگلا ورلڈ کپ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔اطلاعات ہیں کہ ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن ان کے اعزاز میں ایک خصوصی الوداعی میچ منعقد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ دوسری جانب سابق اسٹار اینجل ڈی ماریا نے میسی پر زور دیا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ موخر کریں۔انہوںنے کہاکہ عمر کو میسی کے مستقبل کا پیمانہ نہیں بنانا چاہیے کیونکہ وہ آج بھی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔مڈفیلڈر لیاندرو پاریڈیس نے امید ظاہر کی کہ میسی قومی ٹیم کے لیے کھیلنا جاری رکھیں گے تاہم حتمی فیصلہ خود میسی ہی کریں گے۔



