جشن آزادی کبڈی سیریز 2 اگست سے فیصل آباد میں کھیلی جائے گی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2026ء) جشن آزادی کبڈی سیریز 2 اگست سے فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔ سیریز میں 8 میچز کھیلے جائیں گے۔ محکمہ کھیل مقامی کبڈی ایسوسی ایشن کے تعاون سے اس جبڈی سیری

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2026ء) جشن آزادی کبڈی سیریز 2 اگست سے فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔ سیریز میں 8 میچز کھیلے جائیں گے۔ محکمہ کھیل مقامی کبڈی ایسوسی ایشن کے تعاون سے اس جبڈی سیریز کا انعقاد کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس فیصل آباد کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل کبڈی ایسو سی ایشن کے تعاون سے جشن آزادی کبڈی سیریز 2 سے 23 اگست تک فیصل آباد میں مختلف مقامات پر کھیلی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق 2 اگست بروز اتوار سپورٹس سٹیڈیم 128 ر۔ب نلے والا، 7 اگست بروز جمعۃ المبارک 86 گ ب گرالہ، 8 اور 9 اگست بروز ہفتہ اور اتوار فیصل آباد سٹی، 13 اگست بروز جمعرات چک نمبر 208 ر۔ب،14 اگست بروز جمعۃ المبارک 84 ج ب سر شمیر 16 اگست بروز اتوار تارڑ کبڈی اکیڈمی 255 ر۔ب، ملکاں والا، 21 اگست بروز اتوار 75 لوکے اور 23 اگست بروز اتوار 8 ج ب پنج گراں میں میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔ 6 ستمبر بروز ہفتہ یوم دفاع کبڈی میچ کھیلا جائے گا اور یہ میچ 209 ر۔ب میں منعقد ہوگا۔



