پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کا شیڈول اور سکواڈز جاری کر دئیے، ٹورنامنٹ ملتان میں ہو گا
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2026ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل چیمپئنز کپ 2026 کے شیڈول اور سکواڈز کا اعلان کر دیا۔ ون ڈے فارمیٹ پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ اسٹی

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2026ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل چیمپئنز کپ 2026 کے شیڈول اور سکواڈز کا اعلان کر دیا۔ ون ڈے فارمیٹ پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں فائنل سمیت مجموعی طور پر سات ڈے اینڈ نائٹ میچز ہوں گے۔ٹورنامنٹ میں پاکستان گرینز، پاکستان گولڈ، پاکستان وائٹس اور پاکستان بلوز حصہ لیں گی۔ شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان ٹیموں کے کپتان ہوں گے، جبکہ اعجاز جونیئر، مصباح الحق، اقبال امام اور اعزاز چیمہ ہیڈ کوچز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔پی سی بی کے مطابق یہ ایونٹ ڈومیسٹک سیزن 2026-27 اور آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز ہوگا۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ون ڈے کرکٹ کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں اپنے مخصوص کردار کے مطابق تیار کرنا ہے۔



