ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین بائولنگ اوسط ، محمد عباس نے عمران خان کا 34 سالہ ملکی ریکارڈ توڑ دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 جولائی 2026ء ) پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز شاندار بولنگ کرتے ہوئے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔ میزبان ویسٹ انڈیز اور پ

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 جولائی 2026ء ) پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز شاندار بولنگ کرتے ہوئے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔ میزبان ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں جاری میچ کی پہلی اننگز میں 3 وکٹیں لینے والے محمد عباس نے دوسری اننگز میں بھی تباہ کن آغاز کیا اور اپنے تیسرے اوور میں برینڈن کنگ اور کیوم ہوج کو پویلین بھیج دیا۔ بعد ازاں محمد عباس نے ویسٹ انڈین بیٹر جسٹن گریوز کو بھی آؤٹ کیا۔ ان 3 وکٹوں کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں محمد عباس کی بولنگ اوسط 22.69 ہوگئی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کے سابق کپتان عمران خان کا 22.81 کی بہترین اوسط کا قومی ریکارڈ توڑ دیا۔ محمد عباس ، عمران خان کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین بولنگ اوسط والے قومی فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔ سکرین شاٹ عمران خان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 88 میچز میں 362 وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ محمد عباس نے 2017ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کے بعد اب تک 30 ٹیسٹ میچز میں 116 وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔ پاکستانی فاسٹ بولرز کی ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین بولنگ اوسط (کم از کم 100وکٹیں) محمد عباس ، 30* ٹیسٹ میچز میں اب تک 116 وکٹیں، اوسط 22.69 عمران خان ، 88 ٹیسٹ میچز میں 362 وکٹیں، اوسط 22.81 وقار یونس ،87 ٹیسٹ میچز میں 373 وکٹیں، اوسط 23.56 محمد عباس ٹیسٹ کرکٹ میں بیرونِ ملک 100 وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستان کے چھٹے فاسٹ بولر بھی بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں وسیم اکرم، وقار یونس، عمران خان، محمد عامر اور عمر گل بھی شامل ہیں، جبکہ ان تمام بولرز میں محمد عباس کی بولنگ اوسط سب سے بہتر ہے۔



