دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان ویمن اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈز 15، 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گے۔
فاطمہ ثناء ون ڈے سیریز میں پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گی، ان کی عدم دستیابی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں منیبہ علی قیادت کریں گی، فاطمہ ثناء ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد انگلینڈ میں دی ہنڈرڈ میں شرکت کریں گی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں 8 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ایمان نصیر، حمنہ بلال، ماہم انیس، مومنہ ریاست، نجیہہ علوی، شوال ذوالفقار، ام ہانی اور وحیدہ اختر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔