Sports
فیفا ورلڈ کپ: فرانسیسی ٹیم شکست بھلانے کیلئے تیسری پوزیشن حاصل کرنے کی خواہاں
اسپین سے شکست کے خوفناک عمل سے نکلنے اوراسے بھولنے کیلئے فرانسیسی ایمباپے اینڈ کمپنی فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھا کر تیسری پوزیشن حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
مصنف شکیل یامین کانگا130K بار پڑھا

اسپین سے شکست کے خوفناک عمل سے نکلنے اوراسے بھولنے کیلئے فرانسیسی ایمباپے اینڈ کمپنی فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھا کر تیسری پوزیشن حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ بھی سیمی فائنل میں ارجنٹائن کے خلاف برتری حاصل کرنے کے بعد شکست کا زخم تیسری پوزیشن حاصل کرکے بھرنے کی خواہش مند ہے۔ انگلش کھلاڑی اس میچ میں فتح کیلئے پرامید ہیں۔
فرانس اور انگلینڈ کی ٹیمیں فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ہفتے کو تیسری پوزیشن کے میچ کیلئے میامی اسٹیڈیم میں مقابلہ کریں گی۔



