Sports
ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب: ڈونلڈ ٹرمپ پوڈیم سے نہ ہٹے، فیفا کے صدر نے ہاتھ پکڑ کر اتارا
فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل کے بعد پوڈیم پر سجائی گئی ٹرافی کی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی ایک غیر معمولی صورتِ حال کا باعث بن گئی۔
مصنف Naila Abbas125K بار پڑھا

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل کے بعد پوڈیم پر سجائی گئی ٹرافی کی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی ایک غیر معمولی صورتِ حال کا باعث بن گئی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسپین کے کپتان رودری کو ٹرافی دینے کے بعد بھی اسٹیج سے فوری طور پر نہ ہٹے جس پر دلچسپ صورتِ حال نے جنم لیا۔
وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رودری کو ٹرافی تھمانے کے بعد امریکی صدر پوڈیم سے جانے کے بجائے وہیں ٹیم کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔



