فٹبال ورلڈکپ میں تیسری پوزیشن کے سنسنی خیز میچ میں انگلینڈ نے فرانس کو 4 کے مقابلے میں 6 گول سے ہرادیا۔
میامی میں میگا ایونٹ کے تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلش ٹیم کپتان ہیری کین سمیت 7 تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اُتری۔
کھیل کا آغاز ہوا تو انگلینڈ کی ٹیم ابتدا سے ہی جارحانہ موڈ میں دکھائی دی، تیسرے ہی منٹ میں اُن کے کھلاڑی ڈیکلن رائس نے گول داغ کر فرانس کے کھلاڑیوں کی گویا ہمت توڑ دی۔
خسارے میں جانے کے بعد فرانسیسی کھلاڑیوں نے کچھ حملے تو کئے مگر انگلش گول کیپر انتہائی چُست دکھائی دیئے، گیند کو جال میں جانے نہ دیا۔