Sports
بھارت میں حسن علی پر تشدد کی افواہوں کے بعد اہلیہ کی لب کشائی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ان دنوں خبروں کی زینت بن گئے تاہم اس بار اپنی اپنی شاندار بولنگ، جارحانہ انداز اور میدان میں پرجوش شخصیت کے باعث نہیں بلکہ ایک وائرل ویڈیو کے سبب جو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گرد
مصنف Wajiha Naz56K بار پڑھا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ان دنوں خبروں کی زینت بن گئے تاہم اس بار اپنی اپنی شاندار بولنگ، جارحانہ انداز اور میدان میں پرجوش شخصیت کے باعث نہیں بلکہ ایک وائرل ویڈیو کے سبب جو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گردش کر رہی ہے۔
حال ہی میں بھارتی سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حسن علی کو بھارت میں ٹرین میں جیب تراشی کرتے ہوئے پکڑے جانے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
تاہم ویڈیو میں نظر آنے والا شخص ایک مختلف نوجوان ہے، جس کی شکل حسن علی سے بامشکل ہی مشابہت رکھتی ہے۔
حسن علی کا ٹی 20 کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ


