Sports
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی فٹبال ورلڈ کپ جیتنے پر اسپین کی ٹیم کو مبارکباد
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبال ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم اسپین کو مبارک باد دی ہے۔
مصنف Hassan Shabbar150K بار پڑھا

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبال ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم اسپین کو مبارک باد دی ہے۔
اس حوالے سے اپنے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہسپانوی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی مہارت، اتحاد، نظم و ضبط اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور امریکی عوام کو تاریخی ٹورنامنٹ کے مثالی انتظامات اور کامیاب میزبانی پر مبارکباد دیتا ہوں، میکسیکو اور کینیڈا کی حکومتوں اور عوام کو بھی فیفا ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
فیفا ورلڈ کپ فائنل، اسپین ارجنٹائن کو 0-1 سے ہرا کر عالمی چیمپئن بن گیا


