ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے اسپین کے نوجوان فٹبالر لامین یامال کے ساتھ تقریباً 19 سال پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر دلچسپ ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
سابق امریکی فٹبالر ٹام بریڈی نے ورلڈ کپ کے فائنل میچ سے قبل لیونل میسی کا انٹرویو کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ نے 2007ء میں لامین یامال کے ساتھ ایک مشہور فوٹو شوٹ کروایا تھا جب وہ بہت چھوٹے تھے اور اب آپ دونوں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گے، تو اس فوٹو شوٹ کی آپ کے لیے کیا اہمیت ہے؟
اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لامین یامال دنیا کے بہترین فٹبالرز میں سے ایک ہیں، میں انہیں فالو بھی کرتا ہوں کیونکہ وہ اسی (بارسلونا) کلب کے لیے کھیلتے ہیں جو کہ مجھے بہت پسند ہے اور میری نیک خواہشات ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔