فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو شکست دے کر دوسری بار ورلڈ کپ جیتنے والی اسپین کی ٹیم پر ’ڈالروں کی بارش‘ ہوگئی۔
ورلڈ کپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین کو 5 کروڑ ڈالر کی انعامی رقم ملی۔ پچھلے ایڈیشن کی فاتح ٹیم کو 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی گئی تھی۔
فیفا ورلڈ کپ رنر اپ ٹیم ارجنٹینا کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملی۔
ارجنٹینا شکست پر آگ بگولہ، اسپین کے جشن سے منہ پھیر لیا، کھلاڑیوں میں ہاتھا پائی