Sports
فیفا ورلڈ کپ کی فتح کا جشن، لامین یامال کا 3 سالہ بھائی بھی مشہور ہوگیا
اسپین کے نوجوان فٹبالر لامین یامال نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی فتح کا جشن اپنے تین سالہ بھائی کینے کے ساتھ منایا، جس کی دلکش ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
مصنف Wajiha Naz124K بار پڑھا

اسپین کے نوجوان فٹبالر لامین یامال نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی فتح کا جشن اپنے تین سالہ بھائی کینے کے ساتھ منایا، جس کی دلکش ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
ورلڈ کپ کے دوران جہاں لامین یامال اپنی شاندار کارکردگی کے باعث توجہ کا مرکز رہے، وہیں ان کے کم عمر بھائی کینے بھی میدان سے باہر اپنی معصوم حرکات کے ذریعے دنیا بھر کے شائقین کی توجہ حاصل کرتے رہے۔
اتوار کو ہونے والے فائنل میں اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، جس کے بعد کھلاڑیوں، مداحوں اور لامین یامال کے ننھے بھائی کینے نے بھرپور انداز میں جشن منایا۔



