پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 27-2026ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
سیزن کا آغاز 11 اگست سے ملتان میں ہو گا جبکہ 2027ء کے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے ابتداء چیمپینز کپ لسٹ اے ون ڈے ٹورنامنٹ سے کی جائے گی، اس کے علاوہ ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کپ بھی کھیلا جائے گا۔
پی سی بی نے 16 ریجنز کی 18 ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 20 کر دی ہے، سیالکوٹ اور پشاور ریجنز کو بھی لاہور اور کراچی کی طرح 2، 2 ریجنل ٹیمیں دی گئی ہیں۔