پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپنر گل فیروزہ کا کہنا ہے کہ سنچری مکمل نہ کرنے کا افسوس ہوتا ہے، پلان تھا کہ میچ فنش کرکے واپس آؤں
پی سی بی ڈیجیٹل سے بات چیت کے دوران گل فیروزہ نے کہا کہ دوسرے میچ کے لیے بھی اچھی کارکردگی کیلئے پُرامید ہوں۔
انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ رنز کیے اور پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا، رنز بنانے کے لیے بہت پُراعتماد تھی، خوشی ہے کہ ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا۔
پاکستانی ویمن ٹیم کی اوپنر کا کہنا تھا کہ بولرز نے بہت اچھی بولنگ کی اور میچ میں بہترین کم بیک کیا، سری لنکا ویمن کو زیادہ رنز بنانے کا موقع نہیں دیا۔