Sports
سربراہ ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن سے ایف بی آئی کی 300 ملین ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات
امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے فیفا ورلڈ کپ 2026ء سے منسلک 300 ملین ڈالرز سے زائد کی اسپانسر شپ کی رقم کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر کلاڈیو تاپیا سے تحقیقات کا آغاز
مصنف Naila Abbas150K بار پڑھا

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے فیفا ورلڈ کپ 2026ء سے منسلک 300 ملین ڈالرز سے زائد کی اسپانسر شپ کی رقم کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر کلاڈیو تاپیا سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹینا کی ٹیم ورلڈ کپ کے بعد امریکا سے بیونس آئرس روانگی کے لیے چارٹر طیارے میں سوار ہونے والی تھی کہ اسی دوران امریکی حکام نے تاپیا کو روک کر ان سے تقریباً 30 منٹ تک پوچھ گچھ کی اور ان کا موبائل فون بھی اپنی تحویل میں لے لیا۔
ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد لیونل میسی ٹیم کے ساتھ ارجنٹینا واپس کیوں نہ گئے؟ وجہ سامنے آ گئی
یہ زخم بھرنے میں وقت لگے گا، ورلڈ کپ فائنل میں شکست پر لیونل میسی کا جذباتی پیغام


