Sports
عبداللّٰہ فضل انجری کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر عبداللّٰہ فضل انجری کا شکار ہوگئے، ٹریننگ سیشن کے دوران ان کی کمر کے نچلے حصے میں انجری ہوئی۔
مصنف fahad127K بار پڑھا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر عبداللّٰہ فضل انجری کا شکار ہوگئے، ٹریننگ سیشن کے دوران ان کی کمر کے نچلے حصے میں انجری ہوئی۔
عبداللّٰہ فضل انجری کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سیریز سے باہر ہوگئے، طبی معائنے اور ایم آر آئی رپورٹ کے بعد عبداللّٰہ فضل کو ری ہیب سے گزرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے لیے عبداللّٰہ فضل کے متبادل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل سے ہوگا، سیریز کی ٹرافی کی رونمائی برائن لارا اکیڈمی میں ہوئی جس میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں بابر اعظم اور روسٹن چیز نے شرکت کی۔



